طلب ختم:جرمنی میں 3 ارب ماسک نذر آتش، اپوزیشن کی تنقید
برلن(دنیا مانیٹرنگ) جرمنی کی وفاقی وزارتِ صحت نے کووڈ 19 وبا کے آغاز میں خریدے گئے تقریباً 3 ارب غیر استعمال شدہ ماسک تلف کر دیے ہیں۔۔۔
جن میں نصف ماسک توانائی پیدا کرنے کے لیے تھرمل ریکوری کے تحت جلائے گئے ۔ اب تک اس پر تقریباً 80 لاکھ یورو خرچ ہو چکا ۔ صرف دو ارب ماسک وبا کے دوران تقسیم کیے گئے ۔ اپوزیشن گرین پارٹی نے وزارت صحت پر شفافیت کی کمی اور عوام کے ساتھ ناانصافی کا الزام لگایا۔