45 سالہ نامعلوم شخص قتل، لاش کھیتوں سے برآمد

45 سالہ نامعلوم شخص قتل، لاش کھیتوں سے برآمد

45 سالہ نامعلوم شخص قتل، لاش کھیتوں سے برآمد تشدد زدہ لاش کی شناخت نہ ہو سکی،پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)کھڈیاں خاص میں 45 سالہ شخص کو نامعلوم افرادنے قتل کرکے لاش گاؤں ڈھنگ شاہ کے قریب سڑک کنارے کھیتوں میں پھینک دی اور فرار ہوگئے ۔برآمد ہونیوالی تشدد زدہ لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔مقامی پولیس نے نامعلوم شخص کی لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کر دی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں