ایپسٹین سکینڈل ،برطانوی وزیراعظم کے کمیونیکیشن چیف بھی مستعفی
لندن(اے ایف پی)ایپسٹین سکینڈل کے بعد برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے کمیونیکیشن چیف ٹِم ایلن بھی مستعفی ہو گئے۔۔
، ان کا استعفیٰ وزیراعظم کے چیف آف سٹاف کے مستعفی ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر آیا ہے ۔ اپوزیشن پیٹر مینڈلسن کی امریکی سفیر کے طور پر تعیناتی پر سٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے ، جس سے بحران مزید گہرا ہو گیا ہے ۔دوسری جانب برطانیہ کے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اپنے عہدے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ،استعفیٰ نہیں دیں گے ۔اسٹارمر نے کہا کہ وہ ملک میں تبدیلیوں پر توجہ دے رہے ہیں۔