پرتگال میں صدارتی انتخابات انتونیو سیگورو نے فتح حاصل کر لی
لزبن(اے ایف پی)پرتگال کے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے امیدوار انتونیو سیگورو نے واضح فتح حاصل کر لی۔۔۔
دوسرے مرحلے کے مقابلے میں95فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد سیگورو کو 66 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف،دائیں بازو کے آندرے وینٹورا نے صرف 34 فیصد ووٹ حاصل کیے ۔63سالہ انتونیو سیگورو موجودہ صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا کے جانشین بنیں گے ۔