نیوزی لینڈ:کرائسٹ چرچ مسجد حملہ مجرم نے سزا کالعدم کرنیکی اپیل دائر کر دی

 نیوزی لینڈ:کرائسٹ چرچ مسجد حملہ مجرم نے سزا کالعدم کرنیکی اپیل دائر کر دی

ویلنگٹن(اے ایف پی)مارچ 2019میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے میں 51 نمازیوں کو شہید اور۔۔

 40کو زخمی کرنے کے کیس میں عمر قید پانے والے برینٹن ٹارنٹ نے اپنی سزا کالعدم کرنیکی اپیل دائر کر دی ۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق جِم انسٹرکٹربرینٹن ٹارنٹ کو جرم کے اعتراف کے بعد اگست 2020 میں عمر قید بغیر کسی رعایت کی سزا سنائی گئی تھی، جو نیوزی لینڈ کی تاریخ میں سب سے سخت سزا ہے ۔مجرم نے دعویٰ کیا کہ جیل میں غیر انسانی حالات کی وجہ سے وہ پہلے سوچ سمجھ کر فیصلہ نہیں کر سکے ۔ ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کی کورٹ آف اپیل میں سماعت پورے ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے ۔سانحے کے بعد نیوزی لینڈ نے نیم خودکار ہتھیاروں اور زیادہ گنجائش والے میگزینز پر پابندی عائد کر دی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں