ہانگ کانگ:میڈیا ٹائیکون جمی لائی کو 20 سال قید
ہانگ کانگ(اے ایف پی)ہانگ کانگ کی عدالت نے جمہوریت کے حامی میڈیا ٹائیکون جمی لائی کو قومی سلامتی کے قوانین کے تحت 20 سال قید کی سزا سنائی۔۔۔
عدالت نے جمی کو بیرونی سازش اور بغاوت کی اشاعت کے الزامات میں مجرم قرار دیا ۔ 78 سالہ لائی روزنامہ ایپل کے بانی ہیں اور 2020 سے قید میں ہیں۔ حقوقی گروپس اور مغربی ممالک نے مقدمے کی مذمت کی ہے ، برطانوی وزیراعظم اور امریکی صدر نے بھی لائی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔امریکی سیکر ٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ فیصلہ ناانصافی اور افسوسناک ہے اور دنیا کو دکھاتا ہے کہ بیجنگ آزادی اظہار کے حامیوں کو خاموش کرنے کیلئے انتہائی اقدامات کر سکتا ہے ۔