روسی ڈرون و میزائل حملے یوکرین میں 4افراد ہلاک
کیف(اے ایف پی)روسی ڈرونز اور میزائل حملوں کے نتیجے میں یوکرین میں چار افراد ہلاک ہو گئے ، جن میں 10 سالہ بچہ بھی شامل ہے ۔ ۔۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے 11 بیلسٹک میزائل اور 149 ڈرونز داغے ۔ اوڈیسہ میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں ،حملوں میں کئی شہری زخمی ہوئے ، واضح رہے روس تقریباً 20 فیصد یوکرینی زمین پر قابض ہے ۔ادھر یوکرین اور روس کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات جاری ہیں، لیکن زمین کے تنازع پر اختلافات برقرار ہیں۔