صومالیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طے
موغادیشو(اے ایف پی)صومالیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا ۔ صومالی وزیر دفاع احمد مولیم فیقی اور۔۔
سعودی ہم منصب شہزادہ خالد بن سلمان نے فوجی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ۔ یہ پیش رفت خلیجی ریاستوں کے درمیان ہارن آف افریقا میں بڑھتے ہوئے پراکسی تنازعات کے پس منظر میں سامنے آئی ہے ، جہاں ابوظہبی اور ریاض کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ یاد رہے یہ معاہدہ اسرائیل کی جانب سے حال ہی میں صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد کیا گیا ہے ۔