شرح پیدائش بڑھانے کیلئے ویتنامی یا سری لنکن خواتین درآمد کرنے کی تجویز پر جنوبی کوریا کاسرکاری اہلکار برطرف

شرح پیدائش بڑھانے کیلئے ویتنامی یا  سری لنکن خواتین درآمد کرنے کی تجویز  پر جنوبی کوریا کاسرکاری اہلکار برطرف

سیول(دنیا مانیٹرنگ)شرح پیدائش بڑھانے کیلئے ویتنامی یا سری لنکن نوجوان خواتین درآمد کرنے کی تجویز پر جنوبی کوریا کے سرکاری اہلکار کو پارٹی سے برطرف کر دیا گیا۔۔

گزشتہ ہفتے ایک ٹاؤن ہال اجلاس میں جنوبی جندو کاؤنٹی کے سربراہ کِم ہی سو نے کہا تھا کہ ان خواتین کی شادیاں دیہی علاقوں میں نوجوان مردوں سے کروائی جا سکتی ہیں۔کِم کا یہ بیان ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور ویتنام کی جانب سے بھی سفارتی طور پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔، جس کے بعد انہیں حکمران ڈیموکریٹک پارٹی نے جماعت سے باہر نکال دیا ہے ۔کِم نے معذرت کر کے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی تھی، تاہم انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں