ایران سے کشیدگی:قطر میں امریکی اڈے پر موبائل میزائل لانچرز تعینات

ایران سے کشیدگی:قطر میں امریکی  اڈے پر موبائل میزائل لانچرز تعینات

واشنگٹن(رائٹرز)ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا نے قطر کے العدید ائیر بیس پر پٹریاٹ میزائلوں کو موبائل لانچر ٹرکوں میں نصب کر دیا۔۔۔

 تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں جلد کارروائی یا دفاعی پوزیشن میں منتقل کیا جا سکے ، سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوا ہے یہ اقدام جوہری، میزائل اور علاقائی حمایت کے تنازع پر تہران کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کی نشاندہی کرتا ہے ۔ امریکا خطے میں متعدد فوجی اڈوں پر موجود ہے ، ایران کی ممکنہ جارحیت سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے تیاریاں کر رہا ہے ، جبکہ ڈپلومیسی کے دروازے بھی کھلے رکھے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں