برطانوی حکومت کے لوگو میں شاہی حوالہ ختم

برطانوی حکومت کے لوگو  میں شاہی حوالہ ختم

لندن (اے ایف پی)برطانیہ کی حکومت کو دائیں بازو کے سیاستدانوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے ۔۔۔

، جب اس نے تصدیق کی کہ سرکاری رابطوں میں اب ‘‘ہز میجسٹی گورنمنٹ ’’کے بجائے ‘‘یو کے گورنمنٹ’’ کا لوگو استعمال کیا جا رہا ہے ۔برطانوی حکومت کو باضابطہ طور پر ‘‘ہز میجسٹی گورنمنٹ’’ کہا جاتا ہے ، جو موجودہ بادشاہ کنگ چارلس سوم سے منسوب ایک آئینی حوالہ ہے ۔ اس سے قبل سرکاری ویب سائٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات پر ‘‘ایچ ایم گورنمنٹ’’ کا لوگو استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔تاہم رواں ہفتے لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک حکومتی وزیر نے تصدیق کی کہ ایک سٹریٹجک فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت عوامی سطح پر تمام سرکاری رابطوں کے لیے ‘یو کے گورنمنٹ’ کو بنیادی برانڈنگ کے طور پر اپنایا جا رہا ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں