چین کا لانگ مارچ10 راکٹ کا لو ایلٹی ٹیوڈ پرواز کا کامیاب تجربہ
بیجنگ(اے پی پی)چین نے لانگ مارچ10 راکٹ کا لو ایلٹی ٹیوڈ پرواز کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق صوبہ ہائی نان کی وین چھانگ اسپیس لانچ سائٹ پر لانگ مارچ10 لانچ وہیکل سسٹم کا لو ایلٹی ٹیوڈ پرواز کا تجربہ اور۔۔
"منگ چو " مینیڈ اسپیس کرافٹ سسٹم کا ایمرجنسی اسکیپ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا گیا ۔آزمائش کے دوران خلائی جہاز نے کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کر محفوظ طریقے سے بچاؤ کا عمل مکمل کیا۔ بعد ازاں خلائی جہاز کا کیپسول سمندر میں بحفاظت اترا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے سمندر میں کسی انسانی خلائی جہاز کی تلاش اور بازیابی کی مشق کی ہے ۔