عبوری حکومت کے تحت انتخابات منصوبہ بند تماشا :حسینہ واجد
ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات کو ڈرامہ قرار دیدیا۔۔
۔بھارت میں مفرور شیخ حسینہ نے کہا کہ محمد یونس کی عبوری حکومت کے تحت کرائے جانے والے انتخابات منصوبہ بند تماشا ہیں۔انہوں نے اپنی جماعت عوامی لیگ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں لکھا کہ عوامی لیگ کے بغیر کرائے گئے اس فریب پر مبنی اور ووٹرز کے بغیر ہونے والے انتخاب میں کوئی شفافیت نہیں تھی،ملک بھر کے بیشتر پولنگ سٹیشنز پر ووٹر ٹرن آؤٹ نہ ہونے کے برابر تھا۔ملک میں ایک غیرجانبدار نگراں حکومت کے تحت آزاد اور منصفانہ انتخابات کروائے جائیں جن میں سب کو حصہ لینے کی آزادی ہو۔