دو تہائی اکثریت کے بعد بی این پی کا بھارت سے شیخ حسینہ کی فوری حوالگی کا مطالبہ
ڈھاکہ(این این آئی)بنگلادیش کے حالیہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والی بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کیلئے بھارت سے باضابطہ طور پر مطالبہ کریگی۔۔۔
کوکس بازار-1حلقہ سے منتخب ہونے والے صلاح الدین احمد نے بی این پی کے ڈھاکا دفترکے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت قانون کے مطابق دبا ؤڈالے گی تاکہ شیخ حسینہ عدالت کے سامنے پیش ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بنگلادیش اوربھارت کی وزارت خارجہ کے درمیان حل ہونا چاہیے ،ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ سابق وزیراعظم کوواپس بھیجا جائے تاکہ وہ انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمات کا سامنا کریں۔