غزہ :جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری ،12افراد شہید
اسرائیلی طیاروں کے جبالیا،خان یونس،غزہ سٹی،بیت لحیاپر حملے ،متعددزخمی امن بورڈ کے رکن ممالک نے غزہ کیلئے 5 ارب ڈالر کا وعدہ کیا ہے :ٹرمپ
غزہ ،ویسٹ پام بیچ(اے ایف پی)غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بربریت جاری ہے ، اتوار کی صبح اسرائیلی فضائی حملوں میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔جبالیا میں بے گھر افراد کے خیمے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں پانچ افراد شہید ہوئے ۔ خان یونس میں مزید پانچ افراد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے ، غزہ سٹی میں ایک شخص شہید ہوا۔ بیت لحیا میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک شخص جان کی باز ی ہار گیا ۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن بورڈ کے رکن ممالک نے غزہ کیلئے 5 ارب ڈالر کا وعدہ کیا ہے ، حماس اپنے ہتھیاروں کی تحویل کے وعدے کو پورا کرے۔
حماس کو عہد پورا کرنا چاہیے ۔ رومانیہ کے صدر نیکو شیور ڈان نے اعلان کیا ہے کہ وہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں مبصر کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔البانیہ کے وزیراعظم راما نے کہا ہے کہ وہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کیلئے آئندہ ہفتے واشنگٹن جائیں گے ۔واضح رہے امن بورڈ کا پہلا اجلاس 19 فروری کو ہوگا، کئی ممالک نے اس میں شمولیت سے انکار کیا ہے ۔