مقبوضہ کشمیر :کٹھوعہ میں کنٹرول لائن کے قریب 2ماہ کیلئے نقل وحرکت پرپابندی
جموں (اے پی پی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی حکام نے ضلع کٹھوعہ میں کنٹرول لائن کے قریب پانچ کلومیٹر کے دائرے میں 60 دنوں کیلئے شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ راجیش شرما نے یہ پابندیاں حساس سکیورٹی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے لگائی ہیں۔ حکم نامے کے مطابق پرانی سانبہ کٹھوعہ سڑک پر رات 9بجے سے صبح 6بجے تک ٹرک، ٹپر اور ملٹی ایکسل گاڑیوں سمیت بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر60روزکیلئے پابندی عائد کی گئی ہے ۔