زائرین کو رہائش فراہم نہ کرنے پر2 عمرہ کمپنیز کے لائسنس معطل
ریاٖض(دنیامانیٹرنگ)سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے زائرین کو رہائش کی خدمات کی فراہمی میں ناکامی پر 2 عمرہ کمپنیز کے لائسنس معطل کر دیے۔
اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے 1800 خدمات کمپنیز کی سروسز معطل کی تھیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کیلئے مقررہ معیار کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتوں کی عدم فراہمی پر کارروائیاں جاری ہیں۔