زمبابوے کے سابق صدر کا بیٹا قاتلانہ حملے کے مقدمے میں گرفتار

زمبابوے کے سابق صدر کا بیٹا  قاتلانہ حملے کے مقدمے میں گرفتار

جوہانسبرگ (اے ایف پی)جوہانسبرگ کی پولیس نے زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ مگابے کے 29سالہ بیٹے بیلارمین چاٹونگا مگابے کو قاتلانہ حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔۔۔

 ،بیلارمین کے جنوبی افریقا کے گھر میں مالی پر گولی چلائی گئی تھی،زخمی مالی کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس نے دیگر دو افراد کو بھی پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گولی چلانے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،تحقیقات جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 29سالہ بیلارمین اکثر جوہانسبرگ میں رہائش پذیر ہوتے ہیں اور پارٹیوں کیلئے مشہور ہیں۔ سابق صدر مگابے کے بڑے بیٹے رابرٹ جونیئر پر بھی چرس رکھنے کے الزامات ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں