سویڈن کا آبادی کو ہوائی حملوں سے خبردار کرنیوالا سیل فون الرٹ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان
سٹاک ہوم (اے ایف پی)سویڈن نے جنگ کے دوران آبادی کو ہوائی حملوں سے خبردار کرنے والا سیل فون الرٹ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔۔۔
سویڈش سول ڈیفنس اینڈ ریسیلینس ایجنسی کے محکمہ آبادی کے تحفظ کے سربراہ ہنرک لارسن کا کہناہے کہ نئے سسٹم کا نام ایس ای الرٹ ہے ،ہوائی حملے کی صورت میں سویڈش ٹیلی کام نیٹ ورک سے منسلک سیل فونز خود بخود صوتی پیغام کی وارننگ، سائرن خارج کر دیں گے اور وائبریٹ کرنا شروع کر دیں گے ، یہ نظام چھ ماہ کے اندر شروع کیا جائے گا۔ لارسن نے بتایا کہ ایجنسی سویڈش مسلح افواج کے ساتھ مل کر ایک ایسی ایپ تیار کرنے کیلئے بھی کام کر رہی ہے جو لوگوں کو آسانی سے ہوائی جہاز سے چلنے والے ڈرون کی تصویر کشی کرنے اور حکام کو رپورٹ کرنے کی سہولت فراہم کر سکے ۔