نائیجیریا :مسلح افراد کا حملہ،50ہلاک
ابوجا (اے ایف پی)نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست زمفارا کے گاؤں دوتسے دان اجیا میں مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس ترجمان یزید ابو بکر کے مطابق حملہ رات گئے ہوا ۔ حکام کے مطابق حملہ آور گاندو جنگل سے آئے اور اندھا دھند فائرنگ کی۔اقوام متحدہ کے مطابق نائیجیریا میں بوکو حرام اور داعش کے حملوں میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔