برلن فیسٹیول میں پہلی بار مکمل پاکستانی فلم ’’لالی‘‘ پیش
برلن(اے ایف پی) عالمی شہرت یافتہ برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پہلی بار مکمل پاکستانی پروڈکشن پر مبنی فیچر فلم پیش کی گئی۔
ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ کی پنجابی کامیڈی ’’لالی‘‘ کا ورلڈ پریمیئر بھرپور پذیرائی کے ساتھ ہوا، جس میں برلن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور جرمنی میں پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت کی۔ فلم ساہیوال کے رہائشی سجاول اور اس کی دلہن زیبا کی کہانی بیان کرتی ہے ، جسے ماضی کے پراسرار واقعات کے باعث منحوس سمجھا جاتا ہے ۔ کھوسٹ نے کہا کہ اس فیسٹیول میں پاکستان کی پہلی بار شرکت اعزاز کے ساتھ ساتھ ذمہ داری کا احساس بھی دلاتی ہے ۔ فلم میں پنجابی ثقافت کا شوخ مزاح نمایاں ہے ، خاص طور پر سونہی امی کے کردار کے ذریعے ، جو شادی کی خوشی میں فائرنگ کے دوران زخمی ہو جاتی ہیں۔