سعودی عرب: 14 ہزار 893 غیرقانونی تارکین ملک بدر

سعودی عرب: 14 ہزار  893 غیرقانونی تارکین ملک بدر

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب میں 12 تا 18 فروری 2026 کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی 19 ہزار 101 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 14 ہزار 893 غیرقانونی تارکین کو ملک واپس بھیجا گیا۔۔۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق 12 ہزار 153 افراد کو اقامہ قوانین، 4 ہزار 103 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے اور 548 کو محنت قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ غیر قانونی داخلے کی کوشش کرنے والے 1663افراد میں 54 فیصد ایتھوپین، 44 فیصد یمنی اور 1 فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں