صو مالی لینڈ کی امریکا کومعدنی وسائل،فوجی اڈوں کی پیشکش
ہرگیسا(اے ایف پی)افریقی خطے صومالی لینڈ نے عالمی سطح پر اپنے ملک کو تسلیم کرنے کے حصول کیلئے امریکا کو معدنی وسائل اور فوجی اڈوں تک خصوصی رسائی دینے کی پیشکش کر دی۔۔۔
صدارتی امور کے وزیر خضر حسین عبدی نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے پر آمادہ ہیں۔ گزشتہ برس اسرائیل نے صومالی لینڈ کی آزادی کو تسلیم کیا تھا، حکام کے مطابق خطہ لیتھیم اور کولٹن سمیت قیمتی معدنیات سے مالا مال ہے اور خلیج عدن کے سٹراٹیجک مقام پر واقع ہے ۔