بھارت کا ایک اور تیجس طیارہ گر کر تباہ

بھارت کا ایک اور تیجس طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں ) بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران ایئربیس میں گر کر تباہ ہوگیا۔پائلٹ بروقت اجیکٹ کرنے کی وجہ سے محفوظ رہا۔۔۔

حادثے کے بعد بھارتی ایئرفورس نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا،انڈین ایئرفورس کے پاس 32 تیجس ایم کے ون طیارے موجود ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق دو سال کے دوران تیسرا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے ،پہلا طیارہ 2024 میں راجستھان ،دوسرا گزشتہ سال دبئی ایئرشو میں زمین بوس ہوگیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں