ناسا کا خلابازوں کو چاند پر بھیجنے کا مشن تاخیر کا شکار
واشنگٹن(اے ایف پی)ناسا کا کہنا ہے کہ جانچ کے دوران کئی مسائل سامنے آنے کے بعد خلابازوں کو چاند پر بھیجنےکا مشن اب 6مارچ کو روانہ نہیں ہو سکے گا۔۔۔
جمعہ کو خلائی ایجنسی نے کہا تھا کہ آئندہ چند ہفتوں کے اندر اس مشن کو خلا میں روانگی کیلئے گرین سگنل مل جائے گا۔تاہم ہفتے کو ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جیرڈ آئزک مین نے کہا کہ جانچ میں سامنے آنے والے مسائل کا مطلب ہے کہ مشن کی روانگی سے قبل مزید کام کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ان کا کہنا تھا چار خلابازوں کو 10 دن کیلئے چاند کی دوسری طرف بھیجے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ یہ خلا میں انسانوں کا اب تک کا سب سے دور کا سفر ہو گا۔ناسا کا آرٹیمیس ٹو مشن 50 سالوں میں پہلی بار خلابازوں کو چاند پر لے کر جا رہا ہے ۔