ویتنام :مسافر کشتی اور جہاز کے تصادم میں 6افراد ہلاک
ہنوئی(اے ایف پی)شمالی ویتنام میں سیاحتی مقام تھیس بالیک پر مسافر کشتی اور پتھر بردار جہاز کے تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔۔۔
کشتی میں سوار 23 میں سے 17 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ اتوار کو دو بچوں سمیت 6 لاشیں نکال لی گئیں۔ مسافر کشتی میں سوار خاندان رشتہ داروں سے مل کر واپس جا رہا تھا ۔