کویت:120افراد کی شہریت منسوخ

کویت:120افراد  کی شہریت منسوخ

کویت سٹی (دنیا مانیٹرنگ) کویتی شہریت کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی اعلیٰ کمیٹی نے 120 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔۔۔

 کویتی شہریت کے قانون کی دفعہ 11 کے تحت اگر کوئی شہری اپنی مرضی سے کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرتا ہے تو وہ اپنی کویتی شہریت سے محروم ہو جائے گا۔شہریت کی منسوخی ان ضوابط کے نفاذ کا حصہ ہے جو دہری شہریت رکھنے پر پابندی عائد کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں