جرمنی :پناہ گزینوں کو ملک میں داخل ہونے کے 3 ماہ بعد ملازمت کی اجازت

جرمنی :پناہ گزینوں کو ملک میں داخل ہونے  کے 3 ماہ بعد ملازمت کی اجازت

برلن(دنیا مانیٹرنگ)جرمنی کی حکومت نے پناہ کے متلاشی افراد کے معاشرتی انضمام کے تحت ملک میں داخل ہونے کے صرف تین ماہ بعد انہیں ملازمت شروع کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔

جرمن وفاقی وزیر داخلہ الیگزانڈر ڈوبرنٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے ’’فوری روزگار منصوبہ‘‘ تیار  کیا ہے ۔ان کا کہنا تھاجو کوئی یہاں آتا ہے ، اسے جلد کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے ۔رپورٹ کے مطابق پناہ کی درخواستیں ابھی زیر التوا ہونے کے باوجود مہاجرین کو ملازمت شروع کرنے کی اجازت دی جا سکے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں