کینیڈا :ہر 20 میں سے 1شخص نے اپنی موت کا وقت خود منتخب کیا
ٹورنٹو(اے ایف پی ) 2023 کے دوران کینیڈا میں ہر 20 میں سے ایک شخص نے اپنی زندگی کے اختتام کا وقت خود منتخب کیا۔اس مدد یافتہ موت کا حق 2016 سے ایسے افراد کے لیے قانونی ہے جو زندگی کے آخری مراحل میں ہوں۔۔
2021 میں اس حق کو ان افراد تک بڑھا دیا گیا جو سنگین اور لاعلاج بیماری میں مبتلا ہوں، چاہے موت "قریب الوقوع" نہ بھی ہو۔جب کہ برطانیہ اور فرانس اس طرح کے اقدامات پر غور کر رہے ہیں، کینیڈا اس معاملے میں مزید آگے بڑھنے کی تیاری کر رہا ہے ۔پارلیمانی کمیٹی اگلے ماہ یہ جائزہ لینا شروع کرے گی کہ آیا مدد یافتہ موت کا حق صرف ذہنی بیماری میں مبتلا افراد تک بھی بڑھایا جائے ۔