انسٹاگرام والدین کو بچوں کے خطرناک رجحان کی اطلاع دے گا
سان فرانسسکو(اے ایف پی)انسٹاگرام جلد ہی والدین کو اطلاع دے گا جب نوعمر بچے بار بار خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے کے متعلق مواد کو تلاش کریں گے ۔۔۔
یہ فیچر ابتدائی طور پر امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا میں متعارف ہوگا ۔والدین ای میل، ٹیکسٹ، واٹس ایپ یا ایپ کے ذریعے الرٹس وصول کریں گے ، ساتھ ہی ماہرین کے مشورے بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ بچوں سے حساس گفتگو کی جا سکے ،میٹا کا کہنا ہے کہ الرٹس کے معیار کا تعین احتیاط سے کیا گیا ہے تاکہ خطرے کی فوری نشاندہی ہو۔