2025:دنیا بھر میں ہجرت کے دوران 8ہزارافراد ہلاک یا لاپتا ہوئے :یو این رپورٹ
برلن(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم)نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں ہجرت کے خطرناک راستوں پر کم از کم 8ہزار افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ تعداد 2024 کے مقابلے میں کم ہے ، تاہم بحران کی سنگینی برقرار ہے ۔ آئی او ایم کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے کہا کہ جانوں کا ضیاع عالمی ناکامی ہے اور محفوظ قانونی راستوں کی ضرورت ہے ۔ بحیرہ روم سمیت سمندری راستے بدستور مہلک ثابت ہو رہے ہیں ،رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں بھی سینکڑوں ہلاکتیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔