جنیوا :روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات، پیش رفت نہ ہو سکی

جنیوا :روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات، پیش رفت نہ ہو سکی

ہزار فوجیوں کی باقیات یوکرین کے حوالے ،35 روسی فوجیوں کی لاشیں واپس

جنیوا،ماسکو(اے ایف پی)امریکا اور یوکرین کے حکام نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں جنیوا میں اہم ملاقات کی، جبکہ روس نے کسی بھی حتمی معاہدے کیلئے جلد بازی سے انکار کر دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ جنگ بندی کے خواہاں ہیں تاہم اب تک پیش رفت نہ ہو سکی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ کسی ڈیڈ لائن کا اعلان نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب روس نے یوکرین کو 1000 فوجیوں کی باقیات حوالے کیں، جبکہ یوکرین نے بدلے میں 35 روسی فوجیوں کی لاشیں واپس کیں۔ چار سالہ روس یوکرین جنگ میں ہزاروں فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔علاوہ ازیں گزشتہ روز روس نے یوکرین پر 420 ڈرونز اور 39 میزائل داغے ، جن سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی کے مطابق آٹھ علاقوں میں حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ، کئی گیس تنصیبات اور سب سٹیشنز متاثر ہوئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں