چینی اے آئی ماڈلز پہلی بار امریکا کو پیچھے چھوڑ گئے
بیجنگ(دنیا مانیٹرنگ)چین کے تیار کردہ مصنوعی ذہانت ماڈلز نے پہلی بار عالمی سطح پر ٹوکن استعمال کے لحاظ سے امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا ، جیسا کہ اوپن روٹر ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے۔
رواں ہفتے منی میکس ایم 2.5 ماڈل ٹوکن استعمال میں سرفہرست رہا، جبکہ ڈیپ سیک وی 3.2، مون شوٹ اے آئیز بھی عالمی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر چینی ماڈلز نے تقریباً 5اعشاریہ 16 کھرب ٹوکن استعمال کیے ، جب کہ امریکی ماڈلز کا استعمال تقریباً 2اعشاریہ 7 کھرب ٹوکن رہا۔