ایران واپس لے کر دوبارہ تعمیر کرینگے :رضا پہلوی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے آخری بادشاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد کہا وہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف فتح کے قریب ہیں۔۔۔
واشنگٹن کے مضافات میں مقیم رضا شا پہلوی نے ویڈیو پیغام میں کہامیں جلد از جلد آپ کے ساتھ شامل ہونا چاہتا ہوں تاکہ ہم مل کر ایران و اپس لیں اور اسے دوبارہ تعمیر کریں۔انہوں نے ایرانی عوام سے تعاون اور حکومت کی تبدیلی کے لیے یکجہتی کی اپیل کی۔