اسرائیل کا اصفہان کے رہائشیوں کو صنعتی علاقہ فوری خالی کرنیکی ہدایت
یروشلم (اے ایف پی)اسرائیلی فوج نے ایران کے شہر اصفہان کے صنعتی علاقے گے کے رہائشیوں کو علاقہ فوری خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
فوج نے ایکس پر فارسی زبان میں انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں موجود عسکری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔اس کے ساتھ ایک نقشہ بھی شیئر کیا گیا تاکہ شہری فوراً علاقے سے نکل جائیں اور ممکنہ حملے سے محفوظ رہیں۔