تہران میں سرکاری ٹی وی پر حملہ
تہران(اے ایف پی)ایرانی سرکاری ٹی وی نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ تہران پر ہونے والے حملوں کے بعد ٹی وی سٹیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم نشریات مکمل طور پر بند نہیں ہوئیں۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکی و اسرائیلی طیاروں نے شہر کے حساس مقامات جیسے پولیس ہیڈکوارٹر اور سرکاری میڈیا ہاؤس کو نشانہ بنایا ہے ۔میڈیا ہاؤس پر حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔