امریکیوں کی اکثریت ایران پر حملوں کی مخالف
واشنگٹن(رائٹرز)آئپساس کے تازہ پول کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد صرف 27 فیصد امریکی شہری ایران پر امریکی فوجی کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔۔۔
جبکہ 43 فیصد مخالف ہیں۔ پول نے یہ بھی دکھایا کہ عوام میں صدر ٹرمپ کے عسکری استعمال کے فیصلے پر بے اعتمادی پائی جاتی ہے ، اور 56 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ وہ عسکری طاقت استعمال کرنے میں جلد بازی کرتے ہیں۔ پول میں شامل ایک بڑی تعداد نے خدشہ ظاہر کیا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ یا دیگر اقتصادی مسائل سے عوامی مخالفت بڑھ سکتی ہے ۔