ایران کی طاقتور پاسداران انقلاب فورس کا ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا:امریکی فوج
پام بیچ(اے ایف پی)امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے جنگ کے دوسرے دن ایران کی طاقتور پاسداران انقلاب فورس کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا۔
امریکی سنٹرل کمانڈ(سینٹ کام )نے ایک بیان میں کہاکہ امریکا کے پاس زمین پر سب سے طاقتور فوج ہے اور آئی آر جی سی کا اب کوئی ہیڈ کوارٹر نہیں ہے ۔سینٹ کام نے کہاایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے گزشتہ 47 سالوں میں ایک ہزار سے زیادہ امریکیوں کو ہلاک کیا ۔