چین :ہیومنائڈ روبوٹ صنعت کیلئے پہلا قومی معیار متعارف

چین :ہیومنائڈ روبوٹ صنعت  کیلئے پہلا قومی معیار متعارف

بیجنگ(دنیا مانیٹرنگ)چین نے اپنی ہیومنائڈ روبوٹ اور مجسم شدہ مصنوعی ذہانت صنعت کیلئے پہلا قومی معیار متعارف کرایا، جو روبوٹ کے مکمل لائف سائیکل کو کور کرتا ہے۔

 اس معیار میں چھ اہم شعبے شامل ہیں، بنیادی مشترکات، دماغ نما اور ذہین کمپیوٹنگ، اعضا اور  پرزے ، مکمل مشینیں ،سسٹمز، ایپلیکیشنز، حفاظت و اخلاقیات کو شامل کیا گیا ہے ۔یہ معیار 120 سے زائد تحقیقی اداروں، کمپنیوں اور صنعت کے صارفین کی مشترکہ کوشش سے وزارت صنعت و اطلاعات کی تکنیکی کمیٹی کے تحت تیار کیا گیا۔ ایپلیکیشن اور اخلاقی معیار روبوٹ کی ترقی، آپریشن اور سکیورٹی کو یقینی بناتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں