امریکا :آسٹن میں بار پر فائرنگ، 3 ہلاک، 14 زخمی
آسٹن (رائٹرز)امریکی شہر آسٹن میں اتوار کو ایک بار پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔۔۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملنے پر افسر موقع پر پہنچے اور اسلحہ بردار شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ،زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے ابھی تک مشتبہ شخص اور حملے کے محرک کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں۔