روسی فضائی اور ڈرون حملے 6یوکرینی ہلاک،28زخمی

روسی فضائی اور ڈرون حملے  6یوکرینی ہلاک،28زخمی

کیف(اے ایف پی)یوکرینی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں روس کے فضائی اور ڈرون حملوں میں چھ افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔

روس نے 123 ڈرونز داغے ، یوکرینی فضائی دفاع نے 110 روک لیے جبکہ 13 ڈرون مختلف علاقوں میں پہنچ گئے ۔روس نے ڈونیتسک، ڈنیپروپتروفسک، خسیرون، زاپوریزھیا اور خارکوف کے علاقوں کو نشانہ بنایا ۔ متاثرہ افراد میں مرد، خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں