سوڈان :ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے 26 اہلکار لاپتا

 سوڈان :ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے 26 اہلکار لاپتا

خرطوم(اے ایف پی)جنوبی سوڈان میں پر تشدد واقعات کے بعد طبی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے 26 اہلکار لاپتا ہوگئے ہیں۔۔۔

تنظیم کے مطابق لانکین اور پیری میں خدمات انجام دینے والے 291میں سے 26ساتھیوں سے سکیو رٹی صورتحال کے باعث رابطہ منقطع ہے ۔ دونوں علاقے جونگلی ریاست میں واقع ہیں جہاں دسمبر سے حکومتی اور اپوزیشن فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ 3فروری کو لانکین میں اس کے طبی مرکز پر سرکاری فضائی حملہ بھی کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں