چینی کمپنیز پر بر طانوی پابندیاں بے بنیاد و یکطرفہ ہیں:چین
بیجنگ (این این آئی)برطانوی وزارت خارجہ نے روس کے خلاف پابندیوں کے ایک نئے دور کا اعلان کیا، جس میں متعدد چینی کمپنیز کو نشانہ بنایا گیا ۔۔
۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کئی بار چینی کمپنیز پر روس کے ساتھ ملوث ہونے کا بہانہ بنا کر پابندیاں لگا چکا ہے ۔ برطانیہ کی طرف سے یہ اقدامات یکطرفہ پابندیاں ہیں جن کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں اور نہ ہی اقوام متحدہ اس کی اجازت دیتا ہے ۔ چین نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر درست کرے ۔