ٹرمپ کی گردن پر سرخ داغ
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس کے ایک پروگرام میں گردن پر نمایاں سرخ داغ کے ساتھ شرکت کی، جس کے بارے میں ان کے ڈاکٹر نے کہا کہ یہ ایک احتیاطی علاج کی وجہ سے ہے۔
صدر کے معالج شان باربا بیلا نے اے ایف پی کو بتایا صدر ٹرمپ گردن کے دائیں جانب ایک عام کریم استعمال کر رہے ہیں ۔صدر ٹرمپ کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری رہتی ہیں، کیونکہ ان کے ہاتھوں پر زخم، ٹانگوں میں سوجن اور کئی مواقع پر عوامی تقریبات میں اونگھ جاتے ہیں ۔