ایران کے ایٹم بم بنانے کے شواہد نہیں ملے :آئی اے ای اے

ایران کے ایٹم بم بنانے کے  شواہد نہیں ملے :آئی اے ای اے

ویانا ،ماسکو(نیوزایجنسیاں)سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی رفال گروسی نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹم بم بنانے کے شواہد نہیں ملے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افزودہ یورینیم کے بڑے ذخیرے پر شدید تشویش ہے۔۔۔

 ، ایران کے آئی اے ای اے سے تعاون نہ کرنے تک اسکے پرامن پروگرام کی ضمانت نہیں دے سکتے ۔عالمی ادارے کا کہناتھاکہ ایران میں ایٹمی تنصیبات کو نقصان نہیں ہوا ،تابکاری کاخدشہ نہیں ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سربراہ آئی اے ای اے رفال گروسی نے ایران سے مکمل تعاون کا مطالبہ کیا ہے ۔روس نے کہا ہے کہ ہمیں تاحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے ۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے برونائی کے وزیرِ خارجہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہمیں ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے جو جنگ کا واحد نہیں تو بنیادی جواز ضرور تھا۔انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے کے نتائج پورے خطے میں محسوس ہو رہے ہیں۔ انہوں نے تمام فریقین کی طرف سے دشمنی کے فوری خاتمے کیلئے روس کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر مشروط ابتدائی اقدام کے طور پر ہمیں کسی بھی ایسی کارروائی کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے جس کے نتیجے میں شہری اموات ہوں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں