آبنائے ہرمز : آئل ٹینکروں کی آمدو رفت میں 90فیصد کمی

آبنائے ہرمز : آئل ٹینکروں کی آمدو رفت میں 90فیصد کمی

اس راستے سے دنیا کے خام تیل کا پانچواں حصہ گزر تا،جنگی خطرے کا تحفظ واپس دنیا کی بڑی شپنگ کمپنیاں اپنے جہاز آبنائے ہرمز میں نہ بھیجنے کا اعلان کر چکی ہیں

پیرس (اے ایف پی)مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے آغاز کے بعد آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ٹینکر شپنگ میں زبردست کمی آئی ہے ، لیکن مکمل طور پر بند نہیں ہوئی، یہ بات توانائی کے مارکیٹ انٹیلی جنس ادارے کپلر نے بدھ کو بتائی۔ ادارے نے ایکس پر کہاجہازوں کی سرگرمی کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اہم سمندری راستے کے ذریعے آئل ٹینکر وں کی آمد و رفت پچھلے ہفتے کے مقابلے میں تقریباً 90 فیصد کم ہو گئی ہے ۔ اس راستے سے دنیا کے خام تیل کا پانچواں حصہ گزر تاہے ۔دنیا کی بڑی شپنگ کمپنیاں اعلان کر چکی ہیں کہ وہ اپنے جہاز آبنائے ہرمز کے راستے پر نہیں بھیجیں گی جبکہ اہم بیمہ کمپنیاں جنگی خطرے کا تحفظ واپس لے چکی ہیں۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں