شمالی کوریا نے 10میزائل داغ دئیے : جنوبی کوریا
سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا نے ہفتے کو جاپان کے سمندر کی طرف 10 بیلسٹک میزائل داغ دئیے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے مطابق ہفتے کو یہ میزائل سنن کے علاقے سے دوپہر تقریباً 1بجکر20 منٹ پر فائر کیے گئے ،میزائلز نے لگ بھگ 350 کلومیٹر تک پرواز کی۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پیانگ یانگ نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر سخت ردعمل کی دھمکی دی تھی۔