ایران کے 400بیلسٹک میزائل اسرائیل نے 92فیصد روکے
یروشلم(اے ایف پی)اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے آغاز سے ایران نے 400 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے ، جن میں سے تقریباً 92 فیصد کو کامیابی سے روکا گیا۔
اسرائیلی فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ندّاو شوشانی کے مطابق ایرانی میزائلوں نے گزشتہ روز جنوبی اسرائیل کے دو شہروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تقریباً 175 افراد کو طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔