مشرق وسطیٰ جنگ کے فریقین فوجی کارروائیاں روک کر مذاکرات کریں:چین
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ میں شدت آئی تو پورا خطہ خطرناک صورتحال میں پھنس سکتا ہے۔۔
، تمام فریقین فوجی کارروائیاں روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں۔ترجمان نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے صورتِ حال مزید خراب ہوگی،طاقت کا استعمال مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ بنا دے گا۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا، آبنائے ہرمز کے حوالے سے تمام متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں۔