ایران میں اسرائیل کیلئے کام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ایران میں اسرائیل کیلئے کام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

صوبہ خراسان سے اسرائیل سے تعاون کرنے والوں کے گروہ کو گرفتار کرلیاگیا بین الاقوامی نیٹ ورک کے ایجنٹس کو کاری ضرب لگائی ،پیشرفت جاری :پولیس

تہران (اے پی پی)ایران کے صوبے خراسان میں سکیورٹی اداروں نے اسرائیل سے مبینہ طور پر تعاون کرنے والے افراد کے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا جبکہ مزیدکارروائیاں جاری ہیں۔ صوبے کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ ان گرفتاریوں کا عمل خفیہ معلومات کی کڑی نگرانی اور تکنیکی اقدامات کے ذریعے ممکن بنایا گیا،گرفتار افراد مبینہ طور پر ایسے نیٹ ورکس سے منسلک تھے جو ملکی سلامتی کے خلاف سرگرم عمل تھے اور دشمن قوتوں کے مفادات کیلئے کام کر رہے تھے ۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کے ایجنٹس کو کاری ضرب لگائی جس کا تعلق اسرائیل سے بتایا جا رہا ہے ۔صوبہ خراسان کے دارالحکومت بوجنورد میں مشتبہ افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے مزید پیشرفت متوقع ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں